شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،  7 خارجی جہنم واصل، سیکیورٹی ذرائع

شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،  7 خارجی جہنم واصل، سیکیورٹی ذرائع

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق   سیکیورٹی فورسز نے موثرکارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔

سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران   فتنہ الخوارج کے  7 خارجی جہنم واصل ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں  کیں،سیکیورٹی فورسزکی موثرکارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام ویژن کےتحت جاری کارروائیوں کےدوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے ہیں ۔

Watch Live Public News