فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اور بحرینی وزیر خارجہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف  الزیانی  نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اور بحرینی وزیر خارجہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاکستان بحرین دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان بحرین تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں،دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  بحرینی وزیر خارجہ  نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔بحرینی وزیر خارجہ نے پاک افواج کی آپریشنل تیاری کو سراہا۔

Watch Live Public News