پی آئی اے نے ریاض کیلئے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا

پی آئی اے نے ریاض کیلئے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) نے ریاض کیلئے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق فضائی آپریشن معطلی کا فیصلہ مشرقی وسطی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا،مسافر ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل پرواز کی تازہ ترین صورتحال لازمی حاصل کریں،مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت خواہ ہیں۔

خیال رہے کہ یمنی حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان جنگ کے باعث فضائی سفر متاثر ہونے لگا،پاکستان سے سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والی 100 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔42 پروازیں منسوخ جبکہ 68 پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں ۔متاثرہ پروازوں میں عمرہ زائرین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

Watch Live Public News