پی ٹی آئی اب نہ ہے اور نہ ہی آئندہ کہیں ہوگی،سینیٹر فیصل واوڈا

پی ٹی آئی اب نہ ہے اور نہ ہی آئندہ کہیں ہوگی،سینیٹر فیصل واوڈا

(ویب ڈیسک ) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ صوبے کے عوام کے مفاد میں ہے۔پی ٹی آئی اب نہ ہے اور نہ ہی آئندہ کہیں ہوگی۔

سینیٹر فیسل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ، ایمرجنسی ناگزیر تھی،پی ٹی آئی اب نہ ہے اور نہ ہی آئندہ کہیں ہوگی۔ خیبرپختونخوا میں مخصوص ذہنیت کے حامل لوگوں کی 13 سال حکومت رہی۔ خیبرپختونخوا میں 13 سال میں تباہی ہی تباہی ہوئی۔یہ جو مائنڈ سیٹ ہے پاکستان کا جھنڈا نہیں اٹھائیں گے ہم ان کی نسلیں تباہ کردیں گے۔قومی ترانے اور پرچم کی بے حرمتی کرنے والوں کو عوام نشان عبرت بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا عوام کا صوبہ ہے، کسی کی جاگیر نہیں ،دہشتگردی کے واقعات میں ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں ،ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں اور آپ من مانیاں کرتے پھریں ۔ہر صورت پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کو دہشتگردی اور دیگر خطرات سے محفوظ بنانا حکومتی ذمہ داری ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ سے سکیورٹی اداروں کو مزید موثر کارروائی میں مدد ملے گی۔ ایمرجنسی کا مقصد لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔صوبے میں دیر پا امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  ساڑھے سات ہزار فوجی سویلین شہید ہو چکے ہیں ،محافظ شہید ہوں اور آپ مزے کریں یہ نہیں ہوگا۔فوج سرمایہ کاری بھی لائے فوج دہشتگردی کے خلاف لڑے فوج کیا کیا کرے۔195 فیصد دہشتگردی بڑھی،کون اس کا ذمہ دار ہے؟ناکامی کی ایک فیصد بھی گنجائش نہیں ۔دہشتگرد مائنڈ سیٹ رکھنے والوں کی وجہ سے دہشتگری میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان کی کہانی بچوں کو سنانی ہے، سوشل میڈیا پر مقبولیت کا دعویٰ کرنے والے اب کہاں ہیں ؟ پولیٹکل کیپیٹل اب کسی جماعت کے پاس بھی نہیں ہے، عوام کو صرف ریلیف سے مطلب ہے،اب سب کچھ پرفارمنس کی بنیاد پر ہوگا۔کوئی صوبہ ٹوٹنے نہیں جا رہا،جمہوری نظام کے تحت ہی یہ سیٹ اپ آیا ہے،ہمیں فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں کارکردگی  چاہیئے۔

Watch Live Public News