کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
کیپشن: کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

ویب ڈیسک:   کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے۔

وکیل رانا مدثر عمر نے تصدیق کی کہ اعجاز چوہدری کو جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا ہے اور وہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اعجاز چوہدری کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں 10، 10 سال کی قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

Watch Live Public News