ویب ڈیسک: ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
جاپان کے شہر نشین میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ کو 13، 13 اوورز تک محدود کردیا گیا۔
بنگلادیش نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ توحید ہردوئی 42 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 جبکہ عرافات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
112 رنز کا ہدف پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ حسن نواز 27 اور عبدالصمد 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔