لاس اینجلس میں حادثے کی لائیوکوریج کرنےوالا ہیلی کاپٹربھی حادثے کاشکار

لاس اینجلس میں حادثے کی لائیوکوریج کرنےوالا ہیلی کاپٹربھی حادثے کاشکار

(ویب ڈیسک): امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک اور حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز چینل کا ہیلی کاپٹر اچانک بے قابو ہو کر زمین پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں خاتون رپورٹر اور پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثے کے وقت مذکورہ ہیلی کاپٹر سے معروف امریکی نیوز چینل پر ایک زمینی حادثے کی براہِ راست کوریج نشر کی جا رہی تھی کہ اچانک ہیلی کاپٹر خود حادثے کا شکار ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس المناک حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار خاتون رپورٹر اور پائلٹ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ زمین پر موجود ایک شخص بھی ملبے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا.

فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے گرنے کی حتمی تکنیکی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم حادثے سے عین قبل نشر ہونے والی براہِ راست ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی بلندی غیر معمولی رفتار سے کم ہو رہی تھی اور کاک پٹ کے اندر مسلسل وارننگ الارم بج رہا تھا۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں آگ لگنےکے بعد زمین پر موجود کم از کم 4گاڑیوں اور 2 اسٹوریج کنٹینرز میں بھی آگ بھڑک اٹھی.

Watch Live Public News