ٹیکساس میں امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

ٹیکساس میں امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک
کیپشن: ٹیکساس میں امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی فوج کا اے ایچ-64 اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فورٹ ہُڈ فوجی اڈے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو سیلاڈو کے علاقے میں حادثہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق مقامی وقت کے مطابق تقریباً رات 1 بج کر 33 منٹ پر سیلاڈو گاؤں کے جنوب میں واقع کھیتوں میں ہیلی کاپٹر کے ملبے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

پولیس اور امدادی اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر ملبہ دیکھا، جہاں آگ بھی لگی ہوئی تھی۔ حادثے میں دونوں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

حکام نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کس نوعیت کی سرگرمی میں مصروف تھا اور نہ ہی حادثے کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Watch Live Public News