ویب ڈیسک: برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان فضا میں ٹکر کے نتیجے میں معروف امریکی گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ حادثے نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو ہیلی کاپٹر فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دونوں طیارے تباہ ہو گئے اور ان میں سوار تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں شامل ایک ہیلی کاپٹر گر کر ایک الیکٹرک کار پارکنگ پر آ گرا، جس سے زمین پر موجود تقریباً 20 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم خوش قسمتی سے زمینی سطح پر جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔
ریسکیو اداروں نے حادثے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ انتہائی کم بلندی پر پرواز کے دوران پیش آیا، تاہم حتمی رپورٹ تحقیقاتی عمل مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔