نجران میں سعودی ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک

نجران میں سعودی ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک

(ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے شہر نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ترجمان اتحادی فورسز میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ  اے ایچ سِکس آئی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا،  واقع میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر اس علاقے میں گر کر تباہ ہوا جو سعودی وزارتِ نیشنل گارڈ کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔

دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے بیان میں کہا کہ دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل کو بھی تباہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ریاض میں دو اور الشرقیہ ریجن میں ایک ڈرون کو نشانہ بنایا گیا۔ 

Watch Live Public News