ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے 48 ارکان کی حتمی فہرست جاری کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
کونسل کے ارکان کا انتخاب مقامی جرگوں کی باہمی مشاورت سے کیا گیا۔ اس سلسلے میں تمام 12 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے تعاون سے جرگے منعقد کیے گئے، جن میں مقامی آبادی کے پسندیدہ اور باوقار نمائندوں کو نامزد کیا گیا۔
نامزد ارکان کی فہرست ایڈیشنل چیف سیکریٹری و ایڈمنسٹریٹر، علاقہ ترقیاتی سیکریٹریٹ نے مرتب کرکے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو بھجوائی۔ بعد ازاں فہرست گورنر خیبرپختونخوا کے ذریعے حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی۔
کونسل کی قیادت
شوکت اللہ خان، جن کا تعلق ضلع باجوڑ کے ترکانی قبیلے سے ہے، کونسل کے چیئرپرسن مقرر ہوئے ہیں، جبکہ شمالی وزیرستان کے وزیر قبیلے سے تعلق رکھنے والے ملک خان مرجان وائس چیئرپرسن ہوں گے۔
ضلع وار ارکان کی فہرست
باجوڑ (4 ارکان): شوکت اللہ خان، شہاب الدین خان، ملک سلطان زیب اور حاجی لالی شاہ۔ چاروں کا تعلق ترکانی قبیلے سے ہے۔
مہمند (3 ارکان): ملک فیاض خان، ملک نادر منان اور ملک صاحب خان امبر۔ ان کا تعلق بالترتیب خادی خیل خوزئی، بازئی اور اتمان خیل قبائل سے ہے۔
خیبر (5 ارکان): ملک عبدالرزاق، ملک عزت اللہ، ملک صلاح الدین، ملک ظاہر شاہ اور شیریں خان، جن کا تعلق آفریدی قبیلے سے ہے۔
کرم (5 ارکان): منیر حسین بنگش، ملک عبدالولی خان، ملک زمین حسین، سید ولی سید میاں اور احسان اللہ احسان۔ ان کا تعلق بالترتیب بنگش، علی شیرزئی اور طوری قبائل سے ہے۔
اورکزئی (3 ارکان): لال مان شاہ، سید فخر عباس اور فیض اللہ، جن کا تعلق علی خیل، سید اور مشتی قبائل سے ہے۔
شمالی وزیرستان (5 ارکان): ملک خان مرجان، ملک نصراللہ، ملک حاجی شیر محمد، مفتی مصباح اللہ خان اور ملک حبیب خان۔ ان کا تعلق وزیر، داوڑ اور درپا خیل قبائل سے ہے۔
جنوبی وزیرستان اپر (4 ارکان): صالح شاہ، ملک عرفان الدین احمد برکی، ملک محمد رومان محسود اور ملک رمتال خان۔ ان کا تعلق قریشی محسود، برکی اور محسود قبائل سے ہے۔
جنوبی وزیرستان لوئر (4 ارکان): ملک علاؤالدین وزیر، ملک جمیل توجی خیل، ملک معین الدین وزیر اور ملک سردار عباس۔ ان میں آخری رکن کا تعلق سلیمان خیل قبیلے سے ہے۔
بنوں (4 ارکان): باز محمد خان، مولانا عبدالغفار قریشی، ملک شیریں اور ملک احسان خان۔ ان کا تعلق بنوچی اور وزیر قبائل سے ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان (4 ارکان): عبدالحلیم، سردار آغاز خان، سردار عباد خان اور قیضر خان ایڈووکیٹ۔ ان کا تعلق قصوریہ، گنڈاپور، شیرانی اور میاں خیل قبائل سے ہے۔
ٹانک (3 ارکان): نوابزادہ عبدالوہاب، عبداللہ ننگیال اور عرفان اللہ کنڈی، جن کا تعلق کاٹی خیل، محسود اور کنڈی قبائل سے ہے۔
لکی مروت (4 ارکان): مولانا عمر اشرفی، ملک ادریس خان، نجیب اللہ خان اور رحمت اللہ عرف متی۔ ان کا تعلق بٹانی اور مروت قبائل سے ہے۔