سلمان علی آغا کی چھٹی، پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

سلمان علی آغا کی چھٹی، پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں
کیپشن: سلمان علی آغا کی چھٹی، پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی20 کپتان سلمان علی آغا کی کپتانی کا دور ختم ہونے کا امکان ہے، جبکہ انہیں ٹی20 اسکواڈ سے بھی ڈراپ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا ٹیسٹ کے بعد ٹی20 ٹیم سے بھی باہر ہوجائیں گے اور صرف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ٹی20 ٹیم کی قیادت کے لیے صاحبزادہ فرحان اور شاداب خان کے نام زیرِ غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بھی ٹی20 اسکواڈ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم وہ بدستور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے 136 جبکہ حارث رؤف 133 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ایجبسٹن ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے مضبوط امیدوار ہیں، جبکہ ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی بھی دونوں وائٹ بال اسکواڈز میں شمولیت متوقع ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں تین ملکی ون ڈے سیریز ہوگی، جس میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Watch Live Public News