ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار

ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار
کیپشن: ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار

ویب ڈیسک: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ویمنز ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی۔

دبئی میں ہونے والی انعامات کی تقریب میں محسن نقوی اسٹیج پر موجود تھے، تاہم بھارتی ٹیم ڈریسنگ روم کے باہر موجود رہی اور ٹرافی لینے کے لیے میدان میں نہیں آئی۔ نتیجتاً تقریب بھارتی ٹیم کی شرکت کے بغیر مکمل ہوئی اور ٹرافی اے سی سی حکام نے اپنے پاس رکھ لی۔

اے سی سی ذرائع کے مطابق فاتح ٹیم کو ٹرافی محسن نقوی ہی سے وصول کرنا ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافی دینے کا پروٹوکول پہلے سے طے تھا اور بھارتی ٹیم کے لیے ٹرافی دستیاب تھی، تاہم ٹیم نے اسے وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب رنرز اپ سری لنکن ویمنز ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو نے محسن نقوی سے انعام وصول کیا۔

اے سی سی ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے فیصلے کے باوجود کونسل اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ کرکٹ کو سیاسی تنازعات سے الگ رکھتے ہوئے کھیل کی روایات اور اصولوں کو مقدم رکھا جائے۔

Watch Live Public News