شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈاڈلانی کی ماہانہ تنخواہ کتنی ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈاڈلانی کی ماہانہ تنخواہ کتنی ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

 (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی چیف منیجر اور برانڈ اسٹریٹجسٹ پوجا ڈاڈلانی کی ماہانہ تنخواہ اور پرتعیش طرزِ زندگی سے متعلق ہوشربا تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں، جن کے مطابق ان کی ماہانہ آمدن 70 لاکھ بھارتی روپے کے قریب ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ پوجا ڈاڈلانی کو شاہ رخ خان کی جانب سے تقریباً 70 لاکھ بھارتی روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ممبئی کے انتہائی پوش علاقے باندرہ میں 38 کروڑ 21 لاکھ بھارتی روپے کی بھاری مالیت کا ایک شاندار لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے، جس کے بعد ان کی آمدن شوبز حلقوں میں موضوعِ بحث بن گئی۔

پوجا ڈاڈلانی نے سال 2012 میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام شروع کیا تھا اور وہ گزشتہ 14 برس سے ان کے ساتھ وابستہ ہیں۔

وہ محض ایک منیجر نہیں بلکہ کنگ خان کی چیف منیجر، برانڈ اسٹریٹجسٹ اور ان کے قریبی و بااعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتی ہیں۔

پوجا ڈاڈلانی شاہ رخ خان کے تمام فلمی شیڈولز، میڈیا ریلیشنز (PR)، کمرشل برانڈ ڈیلز اور ذاتی و کاروباری معاملات کی براہِ راست نگرانی کرتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ شاہ رخ خان کی کرکٹ فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) کے معاملات اور ان کے پروڈکشن ہاؤس 'ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ' کے انتظامی و کاروباری امور بھی سنبھالتی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی میگا فلم ’ کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو رواں سال 24 دسمبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔

Watch Live Public News