اکشے کھنہ نے ممبئی میں لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا

اکشے کھنہ نے ممبئی میں لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا
کیپشن: اکشے کھنہ نے ممبئی میں لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار اکشے کھنہ نے ممبئی کے پوش علاقے مالابار ہل میں 33.26 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا۔

پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق 2,341.39 مربع فٹ کارپٹ ایریا پر مشتمل اپارٹمنٹ کے ساتھ 175.45 مربع فٹ بالکنی اور تین پارکنگ یونٹس بھی شامل ہیں۔ پراپرٹی کا لین دین ستمبر 2026 میں رجسٹر ہوا۔

دستاویزات کے مطابق اس خریداری پر تقریباً 1.99 کروڑ بھارتی روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس ادا کی گئی۔ اپارٹمنٹ 30 لٹل گِبز، مالابار ہل روڈ پر واقع ہے۔

جنوبی ممبئی کا مالابار ہل شہر کے مہنگے اور معروف رہائشی علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

اکشے کھنہ نے اپنے فلمی کیریئر میں مختلف نوعیت کے کردار ادا کیے ہیں۔ حالیہ فلم ’دھرندھر‘ میں رحمان ڈکیت کے کردار سے بھی انہیں خاصی توجہ حاصل ہوئی۔

Watch Live Public News