ویب ڈیسک: دورۂ پاکستان سے قبل سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان دھننجایا ڈی سلوا نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق دھننجایا ڈی سلوا نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے فوری طور پر دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم وہ بطور کھلاڑی سری لنکا کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ دھننجایا ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹیم کی قیادت نئی نسل کو منتقل کی جائے۔
سری لنکا کرکٹ نے دھننجایا ڈی سلوا کی قیادت اور خدمات کو سراہتے ہوئے بطور کھلاڑی ان کی دستیابی کا خیرمقدم کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دھننجایا ڈی سلوا کی جگہ کوشال مینڈس کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔