مسٹر بین کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری، روون اٹکنسن 40 سال بعد اسٹیج پر واپس آئیں گے

مسٹر بین کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری، روون اٹکنسن 40 سال بعد اسٹیج پر واپس آئیں گے
کیپشن: مسٹر بین کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری، روون اٹکنسن 40 سال بعد اسٹیج پر واپس آئیں گے

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں مسٹر بین کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے معروف برطانوی کامیڈین و اداکار روون اٹکنسن تقریباً 40 سال بعد دوبارہ اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے۔

روون اٹکنسن اگلے سال لندن کے گلین لین تھیٹر میں اپنے پہلے ویسٹ اینڈ کامیڈی اسکیچ شو میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ شو میں نئے مزاحیہ مواد کے ساتھ ان کے مشہور خاکے اور کردار بھی پیش کیے جائیں گے۔

اداکار اس پروجیکٹ کے لیے ’بلیک ایڈر‘ کے شریک مصنفین رچرڈ کرٹس اور بین ایلٹن جبکہ موسیقار ہاورڈ گوڈال کے ساتھ دوبارہ کام کریں گے۔

یہ شو 8 فروری سے 13 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے دوران روون اٹکنسن صرف 30 پرفارمنسز پیش کریں گے۔

Watch Live Public News