ویب ڈیسک: سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر انصر جٹ المعروف ’مسٹر پتلو‘ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بدانتظامی اور بھگدڑ کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو ئے تھے۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں مسٹر پتلو اور ان کے بھائی کاشف بشیر کو نامزد کیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان کی جانب سے انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
مسٹر پتلو اس سے قبل بھی مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد مختلف دفعات کے تحت عبوری ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔