لاہور: خطرناک ڈرائیونگ اور کار ڈرفٹنگ پر معروف ٹک ٹاکر نور بٹ گرفتار

لاہور: خطرناک ڈرائیونگ اور کار ڈرفٹنگ پر معروف ٹک ٹاکر نور بٹ گرفتار
کیپشن: لاہور: خطرناک ڈرائیونگ اور کار ڈرفٹنگ پر معروف ٹک ٹاکر نور بٹ گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور میں کار ڈرفٹنگ اور تیز رفتاری کی خلاف ورزی کرنے پر معروف ٹک ٹاکر نور بٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون ٹک ٹاکر کو حراست میں لیا گیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک اشفاق احمد کے مطابق نور بٹ نے سی بی ڈی کے علاقے میں گاڑی زگ زیگ انداز میں چلاتے ہوئے خطرناک ڈرائیونگ کی، جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

پولیس نے خاتون کو کلمہ چوک کے قریب روک کر گرفتار کیا، جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں سینئر ٹریفک وارڈن ساجد خلیل کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Watch Live Public News