بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ دی

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ دی
کیپشن: بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ دی

ویب ڈیسک: بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے تمام فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔

ہرمن پریت کور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ قیادت چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، کیونکہ اس سے کئی سال کی یادیں اور جذبات وابستہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی گوہاٹی میں ہونے والی ریویو میٹنگ کے بعد ہرمن پریت کور نے قیادت سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سمرتی مندھانا کو بھارتی ویمن ٹیم کی نئی کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد ہرمن پریت کور بطور کھلاڑی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گی۔

Watch Live Public News