وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈھائی سال کی محنت اور ٹیم ورک کے نتیجے میں ملکی معیشت کو مستحکم کیا گیا اور میکرو اکنامک استحکام بڑی محنت سے حاصل ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوشش کی، تاہم یہ کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔ ان کے مطابق ایک جانب ملکی ترقی اور خوشحالی کا عمل جاری ہے، جبکہ دوسری جانب احتجاج اور دھرنوں سے برآمدات، درآمدات اور مینوفیکچرنگ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے احتجاج اور دھرنے ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مارچ اور دھرنے ختم کیے جائیں تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

Watch Live Public News