کرکٹر محمد عباس کی سادگی نے دل جیت لیے، کمنٹیٹر کی گاڑی کے ٹائر میں ہوا بھرواتے ویڈیو وائرل

کرکٹر محمد عباس کی سادگی نے دل جیت لیے، کمنٹیٹر کی گاڑی کے ٹائر میں ہوا بھرواتے ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک ) پاکستان کی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عباس نے اپنی بے مثال سادگی، عاجزی اور دوسروں کی بے لوث مدد کرنے کے جذبے سے ایک بار پھر کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے ہیں۔

معروف کمنٹیٹر کاشف آصف احمد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، کو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

اس کلپ میں اسٹار فاسٹ بولر کو کسی بھی قسم کے تکلف یا پروٹوکول کے بغیر سڑک کنارے کمنٹیٹر کی گاڑی کے ٹائر میں خود ہوا بھروانے میں عملی مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کمنٹیٹر کاشف آصف احمد نے اس پرخلوص عمل پر فاسٹ بولر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا: "ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے میری گاڑی کے ٹائر میں ہوا بھرنے میں میری مدد کی، جو میرے لیے ایک انتہائی مہربان اور دل کو چھو لینے والا قابلِ قدر عمل تھا۔"

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین  نے محمد عباس کی ڈاؤن ٹو ارتھ طبیعت، شائستگی اور عوامی انداز کی دل کھول کر تعریف کی، اور کہا کہ اتنے بڑے بین الاقوامی کرکٹر ہونے کے باوجود ان کا یہ سادہ انداز نوجوانوں کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔

Watch Live Public News