لاہور ہائیکورٹ نے 2027 کی 10 روزہ بسنت کے خلاف درخواست مسترد کردی

 لاہور ہائیکورٹ نے 2027 کی 10 روزہ بسنت کے خلاف درخواست مسترد کردی
کیپشن:  لاہور ہائیکورٹ نے 2027 کی 10 روزہ بسنت کے خلاف درخواست مسترد کردی

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے 2027 میں 10 روزہ بسنت منانے کے خلاف درخواست سرکاری نوٹیفکیشن پیش نہ کیے جانے پر مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ دوبارہ رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس شہریار سرور چوہدری نے شہری شاہد اسلام کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سرکاری نوٹیفکیشن کے بغیر محض ویب سائٹ پر موجود دستاویزات کی بنیاد پر حکم جاری نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بسنت کے لیے حفاظتی ضابطے (ایس او پیز) وضع نہیں کیے گئے اور تقریبات کا دورانیہ 10 روز سے کم کرکے ایک دن کیا جائے۔

عدالت نے درخواست قبل از وقت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی، تاہم متعلقہ سرکاری نوٹیفکیشن کے ساتھ دوبارہ درخواست دائر کرنے کی اجازت دے دی۔

Watch Live Public News