کوئٹہ میں پانچ روزہ نیشنل ویمن لیڈرشپ کانفرنس

کوئٹہ میں پانچ روزہ نیشنل ویمن لیڈرشپ کانفرنس
کیپشن: کوئٹہ میں پانچ روزہ نیشنل ویمن لیڈرشپ کانفرنس

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں پانچ روزہ نیشنل ویمن لیڈرشپ کانفرنس سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے صوبہ بلوچستان کے امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی خصوصا دشمن ممالک ہندوستان اور اسرائیل کی ایما پر ہورہی ہے اور یہ صرف narrative کی جنگ ہے اور فتنہ الہندوستان اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے اس بیانیہ کی جنگ کو شوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلا رہے ہیں اور ان کے سرورز نئی دہلی ،کابل اور تل اییب سے آپریٹ ہورہے ہیں

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے مزید کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نہ صرف سیکورٹی فورسز کے جوان بلکہ معصوم عوام بھی وطن پاکستان کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور بلوچستان دنیا کا واحد خطہ ہے جس کے دو چیف جسٹس صاحبان اور 60 سے زاہد وکلا کو دہشتگردوں نے شہید کردیا ہے

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ فیک نیوز بھی ہمارے لئے چیلنج ہے اور دشمن فیک نیوز کے ذریعے نہ صرف خوف و ہراس بلکہ ہماری اکانومی کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں اور یہ ہم سب کا فرض ہے خصوصا خواتین جنکو بلوچستان کے امن و امان کے لیے اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا اور صوبہ میں پہلی مرتبہ خواتین کانفرنس کا انعقاد کرنا اس کی مثال ہے

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ ہم سب سفاک دشمن کا سامنا بہادری سے کررہے ہیں جونہ صرف دوسرے صوبوں کے بے گناہ لوگوں کو بے دردی سے مارتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوگا۔

Watch Live Public News