ویب ڈیسک: مصر میں پیدائش کے فوراً بعد غیر معمولی طور پر پُرسکون انداز میں لیٹنے والے نومولود بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے دیکھ کر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
بینکاک پوسٹ کے مطابق قاہرہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کے ماہر ڈاکٹر اسلام الدح نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں طبی عملہ بچے کی ناف کی نال کاٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ نومولود اطمینان سے لیٹا دکھائی دیتا ہے۔
ویڈیو پر صارفین نے مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کسی نے بچے کو ’’بادشاہ‘‘ قرار دیا تو کسی نے کہا کہ وہ دنیا میں آتے ہی ریٹائرمنٹ کے موڈ میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور اتوار تک صرف ٹک ٹاک پر اسے تقریباً 20 کروڑ بار دیکھے جانے کی اطلاعات تھیں۔