وزیر اعلی مریم نواز کی بھاری نقدی سمیت بیگ مالک  کو پہنچانے والے ٹریفک وارڈن  کو شاباش

وزیر اعلی مریم نواز کی بھاری نقدی سمیت بیگ مالک  کو پہنچانے والے ٹریفک وارڈن  کو شاباش

(ویب ڈیسک )ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر نے ٹمبرمارکیٹ سے راوی پل کی طرف پٹرولنگ کے دوران ملنے والا لاوارث بیگ بھاری نقدی سمیت مالک تک پہنچادیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگرنے ملاقات کی۔ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر نے ٹمبرمارکیٹ سے راوی پل کی طرف پٹرولنگ کے دوران ملنے والا لاوارث بیگ بھاری نقدی سمیت مالک تک پہنچادیا۔سہیل ڈوگر نے  سڑک پر پڑا ہوا لاوارث بیگ تحویل میں لے لیا۔

بیگ میں بھاری نقدی کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات بھی تھے۔ٹریفک وارڈن سہیل ڈوگرنے بیگ کے مالک،بیگم کوٹ کے رہائشی زین العابدین کو تلاش کرکے بیگ باحفاظت پہنچایا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر کی ایمانداری کو سراہا۔انہوں  نے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر کوشاباش دی اورکہا کہ ٹریفک وارڈن سہیل ڈوگر کی ایمانداری اور فرض شناسی متاثر کن ہے،خوشی ہوئی۔اگر ہر پاکستانی ایمانداری اور دیانتداری کا رویہ اپنا لے تو ہمارا ملک بہت آگے جائے گا۔ خلوص نیت سے دیانتداری سے ڈیوٹی سرانجام دینے پر اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوتے ہیں۔

Watch Live Public News