(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کے دوران پاک فوج کی کمانڈ نے روایتی عزم اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرنٹ لائن پر موجود رہ کر خود آپریشن کی قیادت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کے دوران پاک فوج کی کمانڈ نے فرنٹ لائن پر موجود رہ کر آپریشن کی قیادت کی۔کمانڈرز نے جوانوں کے شانہ بشانہ میدان میں رہتے ہوئے عزم اور جرات کا مظاہرہ کیا۔
لیڈنگ فرام دی فرنٹ کی یہ روایت پاک فوج کی مضبوط کمانڈ اور حوصلے کی عکاس ہے۔