ٹک ٹاک کے نئے اے آئی سیفٹی فیچرز متعارف 

ٹک ٹاک کے نئے اے آئی سیفٹی فیچرز متعارف 
کیپشن: ٹک ٹاک کے نئے اے آئی سیفٹی فیچرز متعارف 

ویب ڈیسک:  ٹک ٹاک نے صارفین کو اے آئی سے تیار کردہ مواد کی شناخت میں مدد دینے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا دیے۔

کمپنی کے مطابق پلیٹ فارم پر ایک نیا ایجوکیشنل ہب شامل کیا جا رہا ہے، جہاں صارفین اے آئی سے تیار کردہ مواد کی شناخت سے متعلق رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔

ٹک ٹاک اے آئی اسپام ویڈیوز کی نشاندہی کرنے والے ٹولز کی بھی آزمائش کر رہا ہے۔ ان میں لائیکنس ڈیٹیکشن ٹول شامل ہے، جو پلیٹ فارم پر اے آئی سے تیار کردہ مواد تلاش کرے گا۔

کمپنی کے مطابق اب تک 3 ارب سے زائد ویڈیوز پر اے آئی ٹیگ لگایا جا چکا ہے، جبکہ اسمارٹ اسپلٹ اور اے آئی آؤٹ لائن سمیت موجودہ اے آئی ٹولز کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک منیج ٹاپکس فیچر کی بھی آزمائش کر رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی فیڈ میں اے آئی سے تیار کردہ مواد کی مقدار کو کنٹرول کرسکیں گے۔

Watch Live Public News