ویب ڈیسک: اے آئی سے تیار کی گئی ورچوئل اداکارہ ٹِلی نارووڈ ایک انٹرویو کے دوران اچانک انگریزی سے چینی زبان یعنی مینڈارن زبان بولنے لگی، جس پر میزبان پیئرز مورگن اور اداکار ٹام کونٹی حیران رہ گئے۔
فلم ’مِس الائنڈ‘ سے متعلق انٹرویو میں ٹام کونٹی نے ٹِلی سے پوچھا کہ فلم میں اس کے ساتھ نظر آنے والے دیگر اداکار حقیقی انسان ہیں یا ڈیجیٹل کردار۔ ٹِلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلم ایک ہائبرڈ پروڈکشن ہے، جس میں حقیقی ہدایت کار، مصنفین اور ایڈیٹرز شامل ہیں۔ دوبارہ سوال کیے جانے پر اس نے بتایا کہ دیگر اداکار بھی اس کی طرح ڈیجیٹل ٹوئنز ہیں۔
EXCLUSIVE: AI actress Tilly Norwood glitches and starts speaking CHINESE during her interview with Piers Morgan and real-life actor Tom Conti...
— Piers Morgan Uncensored (@PiersUncensored) September 18, 2026
Watch the full interview at 7pm (BST)
https://t.co/1nTb79BH8D@piersmorgan | @TillyNorwoodX pic.twitter.com/DDkveWvVzz
تاہم اسی دوران ٹِلی اچانک مینڈارن زبان میں بولنے لگی۔ پیئرز مورگن نے اس غیر متوقع تبدیلی پر سوال کیا تو ٹِلی نے معذرت کرتے ہوئے اسے تکنیکی خرابی قرار دیا۔
ٹِلی کے مطابق ایسا عام طور پر نہیں ہوتا اور وہ خود بھی اس اچانک تبدیلی پر حیران تھی۔ واقعے کی اصل تکنیکی وجہ واضح نہیں ہوسکی۔
’مِس الائنڈ‘ ایک آنے والی کامیڈی ڈراما فلم ہے، جس میں ٹِلی نارووڈ کو مرکزی ورچوئل اداکارہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ فلمی صنعت میں اے آئی کرداروں کے استعمال سے متعلق جاری بحث کے تناظر میں بھی توجہ کا باعث بنا۔