سندھ: یکم اپریل سے نئے تعلیمی سال کا آغاز، 2 تعطیلات کا اعلان

سندھ: یکم اپریل سے نئے تعلیمی سال کا آغاز، 2 تعطیلات کا اعلان
کیپشن: سندھ: یکم اپریل سے نئے تعلیمی سال کا آغاز، 2 تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک : سندھ میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا، ہفتے میں دو دن تعطیل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ سید سردار علی شاہ کے مطابق صوبے میں اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔ محکمہ تعلیم سندھ نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت اسکولوں میں ہفتے میں دو دن تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

 انکا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار دو دن کی تعطیل ہوگی جبکہ ہفتہ کی تعطیل کا فیصلہ حکومت کے آئندہ حکم نامہ تک جاری رہے گا۔ 

نئے سال میں اساتذہ کی محنت، طلبہ کی دلچسپی اور والدین کے جذبے کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

Watch Live Public News