پی سی بی کا 38 قومی کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

 پی سی بی کا 38 قومی کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان پی سی بی کا 38 قومی کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
کیپشن:  پی سی بی کا 38 قومی کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 قومی کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے۔ نئے معاہدے 30 جون 2027 تک مؤثر رہیں گے، جن میں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کے سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، جبکہ ٹیسٹ کیٹیگری میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل بھی شامل ہیں۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل دونوں فارمیٹس کے معاہدے حاصل کرنے والوں میں ابرار احمد، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور عرفات منہاس شامل ہیں۔

صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب مستقبل کے قومی کرکٹرز تیار کرنے کے لیے ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں بھی 19 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہٰ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا، رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔

 

Watch Live Public News