پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا اعلان 

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا اعلان 

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)نے لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہوگا۔

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کا لانگ مارچ موخر کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیصلے کا باضابطہ اعلان  محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصرعباس کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا۔

Watch Live Public News