پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ، آئی ایس پی آر

پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ، آئی ایس پی آر

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس/ایم ہنگور کی لائیو ویپن فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج  کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاک بحریہ کی نئی شامل آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور  نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کی،آبدوزہنگور نے اینٹی شپ کروز میزائل سے طویل فاصلے پر مقررہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا لیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس ایم ہنگور کی لائیو ویپن فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ نیول چیف نے آبدوز کی جنگی صلاحیت کو سراہتے ہوئے زیرِ آب دفاعی صلاحیتوں کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایسایم ہنگور کی لائیو ویپن فائرنگ پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاری کا اہم مظاہرہ ہے۔پاکستان نیوی جدید اور جنگی طور پر تیار فورس برقرار رکھنے کے عزم پر کاربند ہے۔آبدوز ہنگور کی فائرنگ ملکی بحری حدود کے تحفظ اور مؤثر بحری دفاعی صلاحیتوں کے عزم کی عکاس ہے۔

Watch Live Public News