(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بڑی تنقید ہو رہی ہے کہ مریم نواز نے سرکاری طیارہ بک کرایا۔ سوچا جہاز پر تنقید ہو رہی ہے تو میں چنگچی پر بیٹھ کر ملتان چلی جاتی ہوں،ہر وزیر اعلیٰ کے پاس سرکاری طیارہ ہے، صرف مجھ پر تنقید ہو رہی ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، ہمیشہ اپنے حق میں سے باقی صوبوں کو دیا ہے۔9 ارب کے طیارے پر بڑی تنقید ہو رہی ہے،تنقید اس لیے ہو رہی ہے کہ میں کام کرتی ہوں ،3 سو ارب اپنا گھر اپنی چھت اسکیم میں لگے ہیں ۔دو لاکھ گھر بنانے، نئے سپتال بنانے پر آپ نے کتنے پروگرام کیے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی جیب سے کروڑوں روپے طیارے کے اخراجات کی مد میں ادا کیے۔مریم نواز پر تنقید کرکے ان کو ڈالر ملتے ہیں ،مجھ پر تنقید کرنے والے تم کون ہوتے ہو،میں وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے کمرشل فلائیٹ پر باہر جاتی تھی، عوام کی خوشحالی کیلئے طیارے پر مجھے جہاں جانا پڑے جاؤ ں گی۔
وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے چند افراد پنجاب پر حملہ آور ہونے آئے،وہ سڑک پر بیٹھے رہے پنجاب کے عوام نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا۔انہیں پنجاب کے عوام نے مسترد کیا تو وہ خود ساختہ اغوا ہوئے۔انہوں نے کرسی مانگی تو کرسی دینے سے انکار کردیا کہ کرسی چوری ہو جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کو ڈانٹا کہ مہمانوں کے استقبال کیلئے 4،5 سو بندے ہی دے دیتے۔