صدر مملکت نے یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا

صدر مملکت نے یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا

(ویب ڈیسک ) صدر مملکت آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔صدر پاکستان آصف زرداری نے انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز کا اعزاز دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد دی۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پاکستان کے مخلص دوست کی حیثیت سے اعزاز دیا گیا۔ان کو بین الاقوامی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا۔

نشان امتیاز کا اعزاز سفارتکاری اور تنازعات کے پرامن حل کیلئے انتونیو گوتریس کی خدمات کا اعتراف ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نےنشان امتیاز کا اعزاز ملنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے حکومت پاکستان کا ممنون ہوں ،پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور فراخدلی کا عینی شاہد ہوں ،یہ اعزاز اقوام متحدہ میں کام کرنے والے تمام خواتین و حضرات کی جانب سے قبول کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا سامنا کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے عزم ، یکجہتی  اور استقامت کا بھی معترف ہوں ،اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستانی دستے اس عظیم قوم کی حقیقی تصویر پیش کرتے ہیں ۔

Watch Live Public News