ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ 102 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ 102 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
کیپشن: ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ 102 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک:  ہالی ووڈ کی لیجنڈری اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایوا میری سینٹ 102 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

اداکارہ کے نمائندے جیف سینڈرسن کے مطابق ایوا میری سینٹ نے منگل کو لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر اہل خانہ اور عزیزوں کی موجودگی میں آخری سانس لی۔

ایوا میری سینٹ نے 1954 کی شہرۂ آفاق فلم ’آن دی واٹر فرنٹ‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، جس میں انہوں نے مارلن برانڈو کے ساتھ اداکاری کی۔ پہلی ہی فلم پر انہیں بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ ملا۔

1959 میں الفریڈ ہچکاک کی فلم ’نارتھ بائی نارتھ ویسٹ‘ میں کیری گرانٹ کے مدِمقابل کردار نے ان کی شہرت کو مزید بلندی دی۔ سات دہائیوں پر محیط کیریئر میں انہوں نے پال نیومین اور وارن بیٹی سمیت کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

فلموں کے ساتھ ساتھ ایوا میری سینٹ نے ٹیلی ویژن پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور 1990 میں ’پیپل لائک اَس‘ پر ایمی ایوارڈ جیتا۔

انہوں نے بڑھتی عمر کے باوجود اداکاری جاری رکھی اور ’سپرمین ریٹرنز‘ اور ’ونٹرز ٹیل‘ سمیت مختلف فلموں میں نظر آئیں۔ ان کی آخری فلم ’میریئٹ اِن ایکسٹیسی‘ 2019 میں ریلیز ہوئی۔

ایوا میری سینٹ کی شادی ٹی وی ڈائریکٹر جیفری ہیڈن سے ہوئی تھی اور دونوں کی رفاقت تقریباً 65 برس تک رہی۔ جیفری ہیڈن 2016 میں انتقال کرگئے تھے۔ جوڑے کے دو بچے ہیں۔

Watch Live Public News