اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کی موت کی وجہ سامنے آگئی

اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کی موت کی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کی موت کی وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: فلم ’آئس پرنسس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔

36 سالہ اداکارہ 16 اگست کو امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔ گرین وِل کاؤنٹی کورونر آفس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ہیڈن پنیٹیئر کی موت فینٹانیل، 4-ANPP، الپرازولم، میتھوکاربامول اور کواٹیاپائن کے زہریلے اثرات کے باعث ہوئی۔

رپورٹ میں موت کو حادثاتی قرار دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اداکارہ کے جسم پر کسی چوٹ یا ایسے شواہد کے آثار نہیں ملے جو موت کی کسی دوسری وجہ کی جانب نشاندہی کریں۔

ہیڈن پنیٹیئر امریکی ٹی وی سیریز کے علاوہ متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں۔

Watch Live Public News