اداکارہ جیا علی نے پرانے اسکینڈل پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ جیا علی نے پرانے اسکینڈل پر خاموشی توڑ دی
کیپشن: اداکارہ جیا علی نے پرانے اسکینڈل پر خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک: پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ جیا علی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں سامنے آنے والے ایک پرانے اسکینڈل پر پہلی بار تفصیلی گفتگو کی ہے۔

جیا علی کے مطابق ان کا کیریئر مسرت مصباح کے سیلون سے شروع ہوا، جہاں وہ محض 18 سال کی عمر میں کام کرتی تھیں۔ بعد ازاں سیلون سے ملازمت ختم ہونے کے بعد ان کا نام مسرت مصباح کے سابق شوہر عامر کے ساتھ جوڑا گیا اور ان پر مبینہ تعلقات کے الزامات عائد کیے گئے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیا علی نے کہا کہ اس وقت وہ بہت کم عمر تھیں اور صورتحال کو مکمل طور پر سمجھنے کی پوزیشن میں نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں مسرت مصباح اور عامر کی طلاق کے بعد، ایک نوجوان ماڈل ہونے کی وجہ سے ان کا نام عامر کے ساتھ جوڑ کر اسکینڈل بنا دیا گیا۔

جیا علی کے مطابق اس تنازع کے باعث انہیں بعض جگہوں پر کام کرنے سے بھی روکا گیا، تاہم انہوں نے مشکلات کے باوجود ماڈلنگ اور اداکاری کا سفر جاری رکھا اور کامیابی حاصل کی۔

Watch Live Public News