ویب ڈیسک: اداکارہ ونیزہ ستار نے شعیب ملک سے مبینہ شادی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ونیـزہ ستار نے انسٹاگرام اسٹوری پر وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اوہ میرے خدا! پھر سے نہیں!‘‘ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ محض ویوز حاصل کرنے کے لیے مشہور شخصیات کے بارے میں من گھڑت خبریں پھیلاتے ہیں۔

اداکارہ اس سے قبل بھی واضح کر چکی ہیں کہ ان کی شعیب ملک سے کبھی بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق یہ افواہیں اس وقت پریشان کن بن گئیں جب دوستوں اور رشتہ داروں نے اہلِ خانہ سے ان کی حقیقت جاننے کے لیے رابطہ کیا۔
ونیـزہ ستار نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں اور کسی بھی معلومات کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔