معروف بھارتی اداکارہ اننیا زندگی کی بازی ہار گئیں 

معروف بھارتی اداکارہ اننیا زندگی کی بازی ہار گئیں 

(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف اداکارہ اننیا راج 27 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئیں ہیں ۔

اداکارہ اننیا کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق تقریباً 1 ماہ بعد کی۔انہوں نے ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیان  جاری کیا۔

اہل خانہ نے بتایا کہ اننیا راج 15 جولائی کی علی الصبح نیند کے دوران ہی چل بسی تھیں، وہ گزشتہ 1 برس سے زائد عرصے سے جسمانی اور ذہنی مشکلات کا سامنا کر رہی تھیں۔وہ اپنی مشکلات پر قابو پانے کے لیے بہادری سے مقابلہ کیا اور وہ مضبوط ارادوں کی مالک تھیں۔

اہل خانہ نے مداحوں سے اداکارہ کیلئے دعا ک اپیل کی۔

خیال رہے کہ اننیا راج نے ہندی اور علاقائی فلموں میں کام کیا تھا،انہوں  نے 2016ء میں فلم ’7 آورز ٹو گو‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، جس کے بعد 2017ء میں ’دی فائنل ایگزٹ‘ اور 2019ء میں ’گھوسٹ‘ میں بھی اداکاری کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے تیلگو فلم اور 3 زبانوں میں بننے والی فلم ’مدراسی گینگ‘ میں بھی کام کیا تھا۔

Watch Live Public News