عمران اشرف نے اپنی موت کی جھوٹی خبروں کی تردید کردی

عمران اشرف نے اپنی موت کی جھوٹی خبروں کی تردید کردی
کیپشن: عمران اشرف نے اپنی موت کی جھوٹی خبروں کی تردید کردی

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ متعدد جعلی ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں معروف شخصیات کے جعلی ویڈیو کلپس کے ذریعے عمران اشرف کے انتقال کی خبر پھیلائی گئی۔

افواہوں کے بعد عمران اشرف نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر جھوٹی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق جعلی ویڈیوز میں اے آئی کی مدد سے اداکار بلال عباس، سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور صحافی منصور علی خان کو عمران اشرف کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ بعض ویڈیوز میں ان کے مبینہ جنازے کے مناظر بھی شامل تھے۔

اے آئی کے ذریعے تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو سے مشہور شخصیات کے حوالے سے گمراہ کن معلومات پھیلانے کے واقعات میں حالیہ عرصے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

عمران اشرف سے قبل گلوکارہ طاہرہ سید بھی اپنی موت سے متعلق جھوٹی افواہوں کی تردید کرچکی ہیں، جبکہ اداکار توقیر حیدر اور اداکارہ فرح سعدیہ کے حوالے سے بھی اے آئی سے تیار کردہ جعلی تصاویر کے ذریعے غلط معلومات پھیلائی گئی تھیں۔

Watch Live Public News