نیٹ فلکس پر پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی نمائندگی کیلئے حکومت نے کوششیں شروع کر دیں، احسن اقبال

نیٹ فلکس پر پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی نمائندگی کیلئے حکومت نے کوششیں شروع کر دیں، احسن اقبال
کیپشن: نیٹ فلکس پر پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی نمائندگی کیلئے حکومت نے کوششیں شروع کر دیں، احسن اقبال

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر عدم موجودگی کا معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آنے کے بعد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی مواد کو عالمی پلیٹ فارمز تک پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ پاکستانی ڈرامے اور فلمیں عالمی معیار کی ہیں اور دنیا بھر میں ان کی طلب موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے کے تحت تخلیقی اور ثقافتی صنعت کو ملکی برآمدی حکمت عملی کا اہم حصہ بنایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق نیٹ فلکس اور ایمازون پرائم جیسے عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پاکستانی تخلیق کاروں کے لیے بین الاقوامی ناظرین تک رسائی کا مؤثر ذریعہ بن سکتے ہیں۔ حکومت ان پلیٹ فارمز کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے تاکہ پاکستانی مواد کو بہتر نمائندگی مل سکے اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت پاکستانی کہانیوں اور تخلیقی مواد کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے اپنے خودمختار او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے قیام پر بھی کام کر رہی ہے۔

Watch Live Public News