گلوکار میکا سنگھ کا پاکستانی مسلمانوں سے متعلق بھارتیوں سے دلچسپ سوال

گلوکار میکا سنگھ کا پاکستانی مسلمانوں سے متعلق بھارتیوں سے دلچسپ سوال
کیپشن: گلوکار میکا سنگھ کا پاکستانی مسلمانوں سے متعلق بھارتیوں سے دلچسپ سوال

ویب ڈیسک: مشہور بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے پاکستان اور پاکستانیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستان اور وہاں کے لوگوں سے ہمیشہ اچھا برتاؤ ملا۔

’باتیں دل سے ود نویکا کمار‘ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میکا سنگھ نے سوال اٹھایا کہ بھارتیوں کو پاکستان کے مسلمانوں سے مسئلہ کیوں ہے، جبکہ دبئی میں مسلمان انہیں پسند آتے ہیں۔

میکا سنگھ نے اپنے 2019 کے دورۂ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وہاں مسلمانوں کو سکھوں کے مقدس مقامات، خصوصاً گوردواروں کی دیکھ بھال اور صفائی میں مدد کرتے دیکھا۔

گلوکار نے ننکانہ صاحب اور پنجہ صاحب سمیت سکھ مذہب کے اہم مقدس مقامات کی موجودگی کو پاکستان سے اپنی خصوصی وابستگی کی وجہ قرار دیا۔

پاکستانی فنکاروں کے بھارت آنے اور فنکاروں کے پاکستان میں پرفارم کرنے سے متعلق میکا سنگھ نے کہا کہ اسے لازمی طور پر سیاسی معاملہ نہیں سمجھنا چاہیے۔

میکا سنگھ نے اگست 2019 میں کراچی کی ایک شادی میں پرفارم کیا تھا، جس پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ بعد ازاں انہوں نے معذرت کی، جس کے بعد ان پر عائد پابندی ختم کردی گئی تھی۔

Watch Live Public News