پسوڑی گانے نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا سنگ میل عبور کر لیا

پسوڑی گانے نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا سنگ میل عبور کر لیا
کیپشن: پسوڑی گانے نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا سنگ میل عبور کر لیا

ویب ڈیسک: پاکستانی موسیقی کی دنیا میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے گانے 'پسوڑی' نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ کوک اسٹوڈیو کا یہ مقبول ترین گانا پاکستان میں تیار کی جانے والی پہلی ایسی میوزک ویڈیو بن گیا ہے جس نے یوٹیوب پر ایک ارب (1 بلین) ویوز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو نے اتوار کے روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کامیابی کا اعلان کیا اور ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ گانا سنا، اسے گنگنایا اور اسے اپنایا۔

علی سیٹھی اور شائےگل کی آوازوں میں پیش کیا جانے والا گانا "پسوڑی" 7 فروری 2022 کو کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے حصے کے طور پر جاری کیا گیا تھا؛ اس گانے نے تقریباً چار سال اور سات ماہ کے عرصے میں یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کیا۔

"پسوڑی" کی غیر معمولی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اپنے اجرا کے سال کے دوران اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ اسٹریم کیا جانے والا پاکستانی گانا تھا۔

یہ گانا آج بھی علی سیٹھی اور شائے گل، دونوں کے لیے اسپاٹیفائی  پر سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے گانوں میں سے ایک ہے، جسے اب تک تقریباً 405 ملین بار اسٹریم کیا جا چکا ہے۔

اس موقع کی مناسبت سے ’کوک اسٹوڈیو‘ نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں علی سیٹھی، شائے گل اور گانے کے پروڈیوسرز—ذوالفقار خان (جو ’زلفی‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں) اور عبداللہ صدیقی—اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

Watch Live Public News