ویب ڈیسک: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں انتخابی فہرستوں سے ووٹرز کے نام خارج کیے جانے کے معاملے پر احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ مظاہرین چیف الیکشن کمشنر سے استعفے اور انتخابی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق احتجاج میں نوجوانوں، طلبہ اور دیگر تنظیموں کے ارکان نے شرکت کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت کی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں افراد کو حراست میں لیا، جبکہ احتجاج کے دوران جھڑپوں اور لاٹھی چارج کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
اپوزیشن رہنماؤں نے احتجاج کی حمایت کی ہے، جبکہ رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پولیس کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔