عالیہ بھٹ کا میلان فیشن ویک میں کالا جادو چل گیا

 عالیہ بھٹ کا میلان فیشن ویک میں کالا جادو چل گیا
کیپشن:  عالیہ بھٹ کا میلان فیشن ویک میں کالا جادو چل گیا

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے میلان فیشن ویک 2025 کے دوران گچی کے خصوصی شو میں شرکت کر کے سب کو حیران کر دیا۔

عالیہ نے گچی کی نئی کلیکشن سے آل بلیک لُک کا انتخاب کیا، جس میں لمبا فر کوٹ، گولڈ چین بیلٹ، تھائی ہائی اسٹاکنگز اور پوائنٹڈ ہیلز شامل تھیں۔

میک اپ میں سموکی آئیز، پنک لپ اسٹک اور سادہ کانٹورنگ جبکہ بال سیدھے اور چمکدار رکھے گئے۔ اداکارہ کا یہ اسٹائل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا، جسے مداحوں اور فیشن بلاگرز نے بے حد سراہا۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ 2023 میں گچی کی گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر بننے والی پہلی بھارتی اداکارہ ہیں، اور عالمی فیشن انڈسٹری میں بھارتی ستاروں کی پہچان کو مزید مستحکم کر رہی ہیں۔

Watch Live Public News