ویب ڈیسک: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ معاہدے کے لیے ملنے والے متعدد مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکا۔
یونان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مارکو روبیو نے دعویٰ کیا کہ ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کھو چکا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز کھلی ہے اور اس کے ذریعے تیل کی ترسیل بھی جاری ہے، جبکہ اس وقت گزرنے والے تیل کی مقدار بندش سے پہلے کی سطح کے برابر ہے۔
مارکو روبیو کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے سے متعلق اطلاعات سامنے آئی ہیں۔