پرائم منسٹر یوتھ کروم بک اسکیم، اہل طلبہ کی میرٹ لسٹ جاری!

پرائم منسٹر یوتھ کروم بک اسکیم، اہل طلبہ کی میرٹ لسٹ جاری!
کیپشن: پرائم منسٹر یوتھ کروم بک اسکیم، اہل طلبہ کی میرٹ لسٹ جاری!

ویب ڈیسک: بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے پرائم منسٹر یوتھ کروم بک اسکیم کے تحت اہل طلبہ کی میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔ طلبہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنا نام اور سلیکشن اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔

بورڈ کے مطابق یہ اسکیم سالانہ امتحانات 2026 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے الحاق شدہ سرکاری اسکولوں کے سائنس اور جنرل گروپس کے طلبہ کے لیے ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ میرٹ لسٹ میں نام آنے والے طلبہ کے لیے اسکیم کے آفیشل پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنا بھی لازمی ہے۔

بورڈ نے تمام اہل طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنا سلیکشن اسٹیٹس چیک کرکے رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ کروم بک کے حصول کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔

Watch Live Public News