سی سی ڈی فیصل آباد کا منشیات فروشوں کے بڑے نیٹ ورکس کیخلاف گرینڈ آپریشن، 22 گرفتار

سی سی ڈی فیصل آباد کا منشیات فروشوں کے بڑے نیٹ ورکس کیخلاف گرینڈ آپریشن، 22 گرفتار

(ویب ڈیسک ) سی سی ڈی فیصل آباد ریجن نےانٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے 22 منشیات فروشوں کو گرفتارکیا۔

ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے12کروڑ 31لاکھ روپے مالیت کی 13من 13کلو چرس برآمد کرلی گئی ، ملزمان سے 35کلو 60 گرام آئس، 1من 300 گرام افیون اور 300 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ  گرفتار ملزمان تعلیمی اداروں اور ان کے گردونواح میں منشیات کی ترسیل اور فروخت کا نیٹ ورک چلا رہے تھے،  منشیات سپلائی کے نیٹ ورک سے منسلک دیگر عناصر اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ 

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے سی سی ڈی منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ 

Watch Live Public News