منشیات فروش انمول عرف ‘پنکی’ کیس میں اہم پیش رفت

منشیات فروش انمول عرف ‘پنکی’ کیس میں اہم پیش رفت
کیپشن: منشیات فروش انمول عرف ‘پنکی’ کیس میں اہم پیش رفت

ویب ڈیسک:  شہر میں منشیات فروش انمول عرفپنکی’ کے کیس میں تفتیشی کارروائی جاری ہے اور ملزمہ کے منشیات کی ترسیل کے طریقہ کار سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئی ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق، ملزمہ شہر کے مختلف مقامات پر منشیات رکھواتی تھی، جو رقم موصول ہونے کے صرف 10 منٹ بعد کسٹمر تک پہنچائی جاتی تھیں۔ کسٹمر کو لائیو لوکیشن اور منشیات کی تصاویر بھی بھیجی جاتی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے موبائل فون کا فرانزک ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے، جس میں 800 سے زائد نمبرز ملے ہیں اور ان میں سے 200 سے زائد افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزید براں، بینک اکاؤنٹس اور کراچی میں موجود جائیداد سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں، جس میں 500 سے زائد صفحات پر مشتمل بینک اسٹیٹمنٹس شامل ہیں۔

تفتیشی عملے نے بتایا کہ کراچی میں درج 15 مقدمات میں ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اور ایف آئی اے کو بھی بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News